Wednesday, 12 August 2020, 11:35:48 am
حکومت طبی عملے کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، راجہ فاروق حیدر
June 23, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں کوروناوائرس پھیلنے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے منگل کے روز مظفرآباد میں محکمہ صحت کے حکام اور ریاستی انتظامیہ کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت طبی عملے کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی مقامات پر مجوزہ ضابطہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔