Saturday, 11 July 2020, 03:44:04 pm
دورہ انگلینڈ سے قبل 10 قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
June 23, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل 10 قومی کرکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر سکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں اوپنر فخر زمان، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، آل راؤنڈر کاشف بھٹی، آل راؤنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گزشتہ روز حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔