Saturday, 20 April 2024, 07:43:20 am
بیواؤں کا عالمی دن
June 23, 2020

بیواؤں کا عالمی دن آج(منگل)منایا گیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ان بہادر کشمیری خواتین کوخراج تحسین پیش کیا جن کے شوہر بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے اور حق خودارادیت کےحصول کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے ان خواتین کے پختہ عزم کو بھی سلام پیش کیا جن کے شوہروں کو بھارتی اذیت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد متعدد خواتین وراثت یا جائیداد کے حق سے محروم ہوجاتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ ان امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا جائے جو خواتین کے مردوں کے مساوی حقوق کے منافی ہیں اور سماجی تحفظ تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.