Sunday, 15 September 2019, 11:42:13 pm
سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف حصوں سے12جرائم پیشہ گرفتار کرلئے
June 23, 2019

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران بارہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار، لوٹی ہوئی اشیاء اور منشیات برآمد ہوئیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔