Thursday, 25 April 2024, 12:46:35 pm
قطر کے امیر کے پاکستان کے دورے سے اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا، تجزیہ کار
June 23, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ قطر کے امیر کے پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر بی اے ملک نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی شراکت داری سے قومی معیشت مستحکم ہوگی۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ایک اور ماہر مشتاق احمد مہر نے کہا کہ حکومت ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل، پیداوار، سیاحت، افزائش حیوانات اور خوراک کو محفوظ بنانے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.