Tuesday, 19 March 2024, 09:46:41 am
قبائلی اضلاع کی ترقی اورخوشحالی کیلئے 62ارب روپے مختص
June 23, 2019

File Photo

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی ترقی اورخوشحالی کیلئے 62ارب روپے مختص کئے ہیں۔

یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے آج (اتوار) پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں چھ ہزار اضافی کمروں کی تعمیر کے علاوہ پچیس ہزار اساتذہ بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے اسّی کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.