Sunday, 15 September 2019, 10:57:42 pm
جنوبی پنجاب میں زچہ وبچہ کے لئے تین نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے،یاسمین راشد
June 23, 2019

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں زچہ وبچہ کے لئے تین نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے اتوار کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی ہسپتال کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک صوبے میںآٹھ لاکھ افراد کو صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بنیادی صحت کے دوہزار چار سو سے زیادہ مراکز کو چوبیس گھنٹے خدمات کی فراہمی کیلئے فعال بنایا جائے گا۔