Tuesday, 09 June 2026, 08:46:28 am
 
حکومت تعلیم کے شعبے میں بدعنوانی برداشت نہیں کرے گی،وزیراعلی بلوچستان
May 23, 2026

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ دو سال کے دوران سات لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخل ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تین ہزار سے زائد غیر فعال سکولوں کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔