Tuesday, 02 June 2020, 10:27:31 am
طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائے گی،وزیر ہوا بازی
May 24, 2020

ہوا بازی کے وزیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائیگی۔
انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر کراچی میں پی آئی اے کی سی ای او ارشد ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی نہیں کرسکتا تاہم حکومت شہداء کے خاندانوں کو دس دس لاکھ روپے کی امداد کی فراہمی کا عمل تیز کریگی۔
ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ ملکی تخمینہ لگانے کے بعد ان لوگوں کو بھی معاوضہ دیا جائیگا جن کے مکانوں گاڑیوں یا دوسری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ہوابازی کے وزیر نے کہا کہ واقعے کی ضمنی تحقیقاتی رپورٹ ہر صورت تین ماہ کے اندر جاری کی جائے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیگی اور اگر کوئی حادثے کا ذمہ دار پایا گیا تو ا کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز، امدادی اداروں اور عام شہریوں نے متاثرین کو بچانے کیلئے مثالی انسانی جذبے کا مظاہرہ کیا اس سے پہلے پی آئی اے کے سی ای او ارشدملک نے کہا کہ 21میتیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ میتوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کے نمونے لئے گئے ہیں۔