Friday, 19 April 2024, 08:22:56 am
سیفٹی انوسٹیگیشن بورڈکراچی میں طیارے کےحادثے کےافسوس ناک واقعہ کی جامع تحقیقات کریگا:ارشد ملک
May 23, 2020

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا ہے کہ سیفٹی انوسٹیگیشن بورڈ کراچی میں طیارے کے حادثے کے افسوس ناک واقعے کی جامع تحقیقات کریگا۔ کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محرکات کی تحقیقات کے بعد طیارے کے حادثے کی وجہ کا تعین کیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پرواز کیلئے تکنیکی طور پر بالکل ٹھیک تھا اور حادثے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کسی بھی طیارے کو ہر قسم کی تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد ہی کلیئرنس دی جاتی ہے۔ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا کہ سول ایوی ایشن سے کلیئرنس کے بعد طیارے کی لینڈنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹوں کا شمار دنیا کے بہترین پائلٹوں میں ہوتا ہے اور عملے کے ارکان بھی اپنے شعبے کے ماہر تھے جبکہ جہاز کامعائنہ بھی باقاعدگی سے کیا گیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.