Tuesday, 02 June 2020, 09:13:29 am
شوال کاچاند نظر آگیا،عیدالفطرکل ہوگی
May 24, 2020

 شوال المکرم 1441 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اورملک بھر میں عید الفطر کل بروز اتوار بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔


اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے آج رات کراچی میں کمیٹی کے ہونیوالے اجلاس کے بعد کیا۔


مفتی منیب الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے چاند دیکھنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔