Thursday, 18 April 2024, 08:09:20 am
پاکستان اورچین دیرینہ تزویراتی شراکت دارہیں:ترجمان دفتر خارجہ
May 23, 2020

پاکستان اور چین دیرینہ تزویراتی شراکت دار ہیں اوردونوں ملک خطے میں باہمی احترام مفادات اور مشترکہ تعاون وترقی کے اصولوں پر مبنی امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے ملکی ترقی میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کے منصوبوں سے متعلق حکومتی قرضے ہمارے مجموعی قرضوں کے دس فیصد سے بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کی مدت بیس سال اور ان پر شرح سود دو اعشاریہ تین چار فیصد ہے اور اگر گرانٹس کو شامل کیا جائے توشرح سود کم ہو کر تقریباً دو فیصد رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سی پیک سے متعلق قرضوں کے حوالے سے بعض تجزیہ کاروں کی جانب سے کئے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک اقدام کا نمایاں منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ خطے میں معاشی روابط کے ذریعے پورے خطے میں بڑے پیمانے پر ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں ثابت ہو گا۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.