Tuesday, 02 June 2020, 09:20:06 am
مذہبی تہوار قوم میں اتحاد اور یکجہتی کا ذریعہ ہونے چاہئیں،چودھری فواد
May 23, 2020

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ مذہبی تہوار قوم میں تنازع نہیں بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا ذریعہ ہونے چاہئیں۔
انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علم کے حصول کی تعلیمات دیتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک سب کیلئے علم کے حصول کا ذریعہ ہیں۔