Sunday, 05 July 2020, 05:48:40 pm
کورونا وائرس نے دنیا بدل دی خود کو نئی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا،بزدار
May 23, 2020

پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے دنیا کو بدل کررکھ دیا ہے اور لوگوں کو اپنے طرززندگی کو ان نئی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
انہوںنے یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میں صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، میاں محمود رشید اور میاں محمد انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں زائرین کی سہولت کیلئے مزارات کھول دئیے گئے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ زائرین کو مزارات پر حاضری دتیے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔