Thursday, 28 March 2024, 06:20:39 pm
جنوبی ایشیائی ممالک اچھےہمسائےاورشراکت دارہیں:چین
May 23, 2020

چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی تعلقات اور شراکت داری موجود ہے اور چین نے ان ملکوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کیلئے مدد فراہم کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زائولی جیان نے بیجنگ میں ایک بریفنگ میں کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک اچھے ہمسائے دوست اور شراکت دار ہیں اور ہم نے باہمی احترام برابری اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر ان ملکوں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون فراہم کیا۔جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کیلئے معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے بعض ایشیائی ملکوں کیلئے قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے چین پر عائد کئے گئے الزامات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز پہلے بھی اس طرح کی الزام تراشی کر چکی ہیں جو چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.