Tuesday, 23 April 2024, 11:34:19 pm
جدیدٹیکنالوجی کی بدولت چانددیکھنا اب کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں:فوادچوہدری
May 23, 2020

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت چاند دیکھنا اب کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے ۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان میں رمضان اور عید کا چاند دیکھنا ہمیشہ متازع رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس تنازع کو ختم کرنے کیلئے پرعزم تھی اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے اسلامی کیلنڈر تیار کیا انہوں نے کہاکہ رویت ایپ بھی تیار کی گئی جو چاند کی معلومات فراہم کرتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مذہبی تہوار سے فساد کے بجائے اتحاد کو فروغ دیناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.