Tuesday, 02 June 2020, 10:00:48 am
حکومت معاشرے کے محروم طبقوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،شبلی
May 23, 2020

اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کروناوائرس کے تناظر میں معاشرے کے محروم طبقوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف ملک کے پسماندہ طبقوں کی سہولت کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جو طویل عرصے کیلئے اقتصادی سرگرمیاں منقطع کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔