Tuesday, 02 June 2020, 09:16:58 am
درجہ حرارت اورنمی میں اضافہ پر کورونا وائرس منتقلی کی شرح میں کمی واقع ہوئی،محکمہ موسمیات
May 23, 2020

محکمہ موسمیات نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو آگاہ کیا ہے کہ اسکی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجہ حرارت اور ہوا میں نمر میں اضافے سے کروناوائرس کی منتقلی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے منصوبہ بندی، کے وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کو وزارت صحت کے تعاون سے اپنی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بتایا۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ اس وبائی مرض پر طویل تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونامتعدل درجہ حرارت میں تیزی سے پھیلتا ہے جس میں سرد اور خشک موسم شامل ہیں۔
فورم کو کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہوائی اڈوں پر کئے جانے والے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے نوے فیصد کیسز ہیں جبکہ بیرون ملک سے صرف دس فیصد کیسز آرہے ہیں۔
فورم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد پر ٹیسٹ کے عمل کے تصور اور ان کی سخت اور مناسب اسکریننگ پر اتفاق کیا۔