Friday, 29 May 2020, 01:02:25 pm
احساس لیبر پورٹل پردرخواستیں پیرتک وصول کی جائیں گی:ثانیہ نشتر
May 23, 2020

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس لیبر پورٹل پر درخواستیں پیر تک وصول کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ اعلان آج ایک ٹویٹ میں کیا۔ احساس لیبر پورٹل کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے کیا جس کے تحت لاک ڈائون کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو 12 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔