Sunday, 05 July 2020, 06:32:27 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری مقبوضہ وادی میں مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،حریت رہنما
May 23, 2020

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ وادی میں مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔
بلال صدیقی ، محمد یوسف نقاش ، جاوید احمد میر اور قاضی محمد عمران سمیت حریت رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے پرتعیش زندگی اور اپنے کیرئر کو دائو پر لگا کربھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کی راہ اختیار کی۔
ادھر حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور کشمیر تحریک خواتین کی چئیرپرسن زمرو دہ حبیب نے بھی سینئرحریت رہنما محمد اشرف صحرائی سے ان کے بیٹے جنید صحرائی کی شہادت پر اظہار یکجہتی کیا۔
جنید صحرائی کو بھارتی فوجیوں نے منگل کو سرینگر کے علاقے نواکدل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاتھا۔
جموں کشمیر پیر پنجل فریڈم موومنٹ کے چیئرمین قاضی محمد ارشاد نے جموں میں جاری ایک بیان میں محمد اشرف صحرائی کی جرات اور بہادری پر انہیں سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔