Thursday, 19 September 2019, 01:59:07 pm

مزید خبریں

 
پاکستان بھارت کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے تعلقات میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،تجزیہ کار
May 23, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے اپنے تعلقات میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ آج ایک انٹرویو میں بھارت کی سینئر صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔جیوتی ملہوترا نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیں۔بھارت کی سینئر صحافی نیلوفرSoharwardy نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ تنازعہ کشمیر ہے اور اس مسئلے کا حل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ یہ اہم وقت ہے کہ نریندر مودی کو علاقائی امن و استحکام کیلئے چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔