Friday, 29 March 2024, 04:45:26 pm
مسئلہ کشمیرکوجلدحل کرنااقوام متحدہ کی اخلاقی اورسیاسی ذمہ داری ہے:سیدعلی گیلانی
May 23, 2019

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرنا اور اس کے حتمی حل تک کشمیریوں کا آزادی اور عزت ووقار کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق یقینی بنا نا اقوام متحدہ کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے ۔سری نگر سے جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی  نے بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں اور آواز کودبانے کے لئے فوجی طاقت  کےاستعما ل پر گہری تشویش ظاہر کی ۔ادھر آج ضلع پلوامہ میں ظہور احمد شیخ کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ۔لاش ضلع کے علاقے NAIRA TAHABمیں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سے بر آمد ہوئی ۔ظہور احمد شیخ کے بارے میں کہاجارہاہے کہ وہ حزب المجاہدین کے ممتاز سرگرم رکن عرفان احمد شیخ کا بھائی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.