Tuesday, 25 June 2019, 04:58:18 am
خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
May 23, 2019

خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی ہے۔

کمیشن کے ترجمان سہیل احمد نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اسمبلی کی عام سولہ نشستوں کے لئے چار سو پچیس امیدوار میدان میں ہیں۔اسی طرح خواتین کی چار مخصوص نشستوں پر بھی آٹھ امیدوار مدمقابل ہیں۔اقلیتوں کی ایک نشست کے لئے تین امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ دو جولائی کو ہو گی۔