Thursday, 19 September 2019, 01:17:52 pm

مزید خبریں

 
خبیب کالج اور سکولز یتیم اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں،سردار مسعود
May 23, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے 2005ء کے زلزلے کے بعد آزاد کشمیر اور پاکستان میں معیاری تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار آج ترکی کے ادارے خبیب فاونڈیشن کی جانب سے مظفرآباد میں قائم کردہ خبیب کالج کے دورے کے دوران کیا ۔صدرنے کہاکہ خبیب فاونڈیشن نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں بہت مختصر عرصے میں تعلیمی اداروں کانیٹ ورک قائم کیا ہے ۔سردارمسعود خان نے کہاکہ خبیب کالج اور سکولز یتیم اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے طلباء کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بے یارومدد گار محسوس نہ کریں کیونکہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت اور ریاست انھیں اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔