Tuesday, 25 June 2019, 04:25:31 am
قانون ساز اسمبلی سیز فائر لائن انسی ڈینٹ ریلیف ترمیمی ایکٹ کی منظوری دے دی
May 23, 2019

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج مظفرآباد میں اپنے اجلاس میں آزاد کشمیر سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف کے ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دی جبکہ فیڈرل پبلک سروس کمشن ایکٹ 2019 قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیاگیا ۔وزیرقانون وپارلیمانی امور سردارفاروق احمد طاہر نے ایوان کو بتایا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ ہوگئی ہے ۔وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایاکہ ایلمنٹری اور سیکنڈری تعلیمی اداروں میں ایک سو پچھہتر سینئر اساتذہ ، سبجیٹک سپیشلسٹ اور کمپیوٹرکے اساتذہ کی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ضلع اور پناہ گزین کوٹے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں ۔