Wednesday, 24 April 2024, 03:35:33 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:جموں و کشمیر مسلم لیگ کی مسرت عالم بٹ کی غیرقانونی حراست کی مذمت
May 23, 2018

File Photo

 مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے اپنے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی غیرقانونی حراست کی مذمت کی ہے۔

 جموں و کشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ بے بنیاد مقدمات کے تحت مسرت عالم بٹ کی غیرقانونی حراست کو طول دینے کے لئے نئی پالیسیاں اور طریقے اختیار کررہی ہے جوکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اورانتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ریڈ کراس، ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور بار ایسوسی ایشنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے چیئرمین کے خلاف بدترین سیاسی انتقام کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.