Saturday, 20 April 2024, 04:28:07 am
سری لنکاکےبدھ بھکشوؤں کاشہباز گڑھی مردان میں موجوداشوکاکی چٹانوں کادورہ
April 23, 2021

سری لنکا سے آئے بدھ بھکشوؤ کے وفد نے آج خیبر پختونخوا میں ضلع مردان کے علاقے شہباز گڑھی میں موجود اشوکا کی چٹانوں کا دورہ کیا جن پر ان کے فرمودات کنندہ ہیں۔

اشوکا جنوبی ایشیاء کی سلطنت موریہ کا تیسرا شہنشاہ تھا جو تقریباً دو سو چوہتر قبل از مسیح تخت نشین ہوا تھا۔اشوکا کے چودہ فرمودات خروشتی زبان میں شہباز گڑھی میں دو پتھروں پر نقش ہیں۔

ان نقوش میں استعمال کی گئی زبان کو گندھاری پراکرت کے نام سے جانا جاتا ہے۔اشوکا کے فرمودات اخلاقی اصولوں اور مذہبی روا داری پر مبنی ہیں جن میں انسانی و حیوانی زندگی کے احترام پر زور دیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.