Tuesday, 23 April 2024, 11:21:36 am
ترکی کی ایران سےتیل درآمدکرنےوالےملکوں کےلئےپابندیوں سے استثنیٰ کےخاتمےکےلئے امریکی فیصلے پرسخت تنقید
April 23, 2019

ترکی نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ملکوں کےلئے پابندیوں سے استثنیٰ کے خاتمے کےلئے امریکی فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔

 وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے ایران کے عوام کو نقصان پہنچے گا۔

 انہوں نےکہا کہ ترکی یکطرفہ پابندیوں کا نفاذ مسترد کرتا ہے۔

 اس سے پہلے وائٹ ہاوس نے ایرا ن سے تیل درآمد کرنے والے ملکوں پرعائد موجودہ پابندیوں کی مدت ختم ہونے پر کسی بھی ملک کو اس پابندیوں سے استثنیٰ نہ دینے کے اپنے فیصلے کااعلان کیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.