Wednesday, 21 August 2019, 12:27:25 pm

مزید خبریں

 
سعودی حکومت کی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ کیلئے امدادجاری رکھنے کی یقین دہانی
April 23, 2019

سعودی حکومت نے پاکستان کی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مالی امداد فراہم کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار سعودی ترقیاتی فنڈ کے مشیر الشیخ عبداللہ الشعیبی نے راولاکوٹ اور باغ میں ضلعی ہیڈکوارٹر کمپلیکسوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ الشعیبی نے کہا کہ زلزلے کے فوراً بعد مرحوم سعودی شاہ عبداللہ نے متاثرہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سخاوت پر مبنی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔زلزلے کے بعد بحالی اورتعمیرنو کے ادارے کے ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر محمد لطیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے مکمل کئے گئے صحت اور تعلیم کے یونٹوں میں عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔