Thursday, 25 April 2024, 01:59:55 pm
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
April 23, 2019
پاک بحریہ نے منگل کے روز شمالی بحیرہ عرب میں ملک میں تیار کئے گئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے میزائل فائر کرنے کا مظاہرہ براہ راست دیکھا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ کے ذریعے میزائل فائر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار کیا جانے والا یہ کروز میزائل بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ میزائل نے زمین پر اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جس سے ملک کے میزائل نظام کی شاندار صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میزائل کے تجربے سے دفاع کے شعبے میں خودانحصاری کی منزل کے حصول کے حکومت کے عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے نائب سربراہ نے پاک بحریہ کے بیڑے کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس اہم سنگ میل کے حصول میں شامل تمام اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔بحریہ کے نائب سربراہ نے پاک بحریہ کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ بحری حدود کا دفاع اور قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
Error
Whoops, looks like something went wrong.