پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے گاؤں چک 69/12-L کمنڈ میں گندم کی کٹائی کی مہم کا افتتاح کیا۔
انہوں نے روایتی درانتی اور تھریشر سے گندم کاٹ کرمہم کا افتتاح کیا۔
گندم کی کٹائی کی مہم سے خطا ب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں نہروں کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کسانوں کوپانی کی دستیابی کےلئے زیادہ فنڈز فراہم کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں اور حکومت صوبے بھر میں رمضان پیکیج 2019 فراہم کرے گی۔