Wednesday, 16 October 2019, 06:50:30 am

مزید خبریں

 
وزیر ریلوے کا بی آئی ایس پی کا دائرہ کار ریلوے ملازمین تک بڑھانے پر زور
April 23, 2019

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں غریب دوست اقدامات کے تحت مختلف قسم کی ٹکٹوں پر تقریباً چودہ کروڑ 20لاکھ روپے سالانہ رعایت دی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ طلبائ، خصوصی افراد، 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں ، اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کو پچاس فیصد رعایت دی گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز معاشرے کے غریب طبقوں کو سفری سہولت کی فراہمی میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیشنوں پر پاکستان ریلوے سٹالز پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قوانین کے تحت نیلام عام کے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے دیئے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن پر زور دیا کہ وہ پروگرام کے دائرئہ کار کو پاکستان ریلوے ملازمین تک بھی توسیع دیں۔