Wednesday, 21 August 2019, 01:15:15 pm

مزید خبریں

 
معیشت کا استحکام،صدر کاصنعتکاروں،تاجروں پربرآمدی اشیاء پر توجہ مرکوزکرنے پرزور
April 23, 2019

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے کیونکہ یہ معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں کو برآمدی مصنوعات پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ برآمدات میں اضافہ اقتصادی استحکام کے لئے ضروری ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد مسائل کا سامنا رہا ہے جس کے باعث تاجر برادری کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا

انہوں نے ملک کی ترقی میں تاجر برادری کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔