Saturday, 20 April 2024, 01:43:08 am
قومی اسمبلی،80 فیصد فیڈرزپرکوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،عمرایوب
April 23, 2019

 قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ ملک بھر میں 80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

 بجلی کے وزیر عمر ایوب نے فضل محمد خان کے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ ہزار 610 فیڈروں میں سے چھ ہزار 610 فیڈروں پرکوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جارہی  انہوں نے واضح کیا کہ لوڈ مینجمنٹ صرف ان علاقوں میں ہورہی ہے جہاں بجلی کا ضائع بہت زیادہ ہے۔

 عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے بجلی چوری میں معاونت کرنے میں ملوث واپڈا کے عملے کےخلاف بھی کارروائی کی ہے اور 450 اہلکاروں کو برخاست کیا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ کنڈا کلچر کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی بھی کوششیں جاری ہیں اور بجلی چوری کی روک تھام کےلئے ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کےلئے دو ارب50 کروڑ روپے جاری کئےگئے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق ایک اور توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا نصب العین عوام کو آسانی فراہم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اوگرا کی طرف سے بھجوائی گئی اضافے کی سفارش کی مکمل منظوری نہیں دی۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے برعکس ہم نے پٹرولیم منصوعات پر ٹیکسوں میں کمی کی تاکہ صارفین کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچایا جاسکے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے حوالے سے خرم دستگیر کے نکات کا جواب دیتے ہوئے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو دہشت گردی کےخاتمے کےلئے کالعدم تنظیموں کےخلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم کے ایران کےدورے میں دونوں ملکوں نےدہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 حزب اختلاف کی جماعتوں نے آج ایوان میں ہنگامہ کیا اورایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں احتساب کے عمل پر واویلا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت واپس لی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.