Tuesday, 25 September 2018, 06:54:58 pm
وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا اجلاس
April 23, 2018

کراچی میں بجلی کے بحران کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جو گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری، وزیر مملکت بجلی عابد شیر علی، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ متفاح اسماعیل اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں بجلی کی موجودہ پیداواری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔