Thursday, 28 March 2024, 10:09:40 pm
حکومت پارلیمانی قواعدوضوابط کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی،مریم اورنگزیب
April 23, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمانی قواعدوضوابط کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پیمرا کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا فیصلہ اس کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ سینٹ انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ کے جمہوری رویوں کے بارے میں سربراہ کا بیان پاکستان مسلم لیگ نون کے نقطہ نظر کی توثیق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چوہدری سرور سے پوچھا جاناچاہیے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں چوالیس ووٹ کیسے حاصل کئے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.