Wednesday, 12 December 2018, 10:34:39 pm
بھارت کابلاجوازدعویٰ کشمیرتنازع کےحل کےلئےکامیاب مذاکرات کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے:سیدعلی گیلانی
April 23, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہےکہ بھارت کا کشمیر کے بارے میں بلا جواز دعویٰ تنازع کے حل کے لئے کامیاب مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

 سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نےکہاکہ اگر بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے سنجیدہ ہے تو کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کی جانب سے 2010 میں پیش کردہ 5 نکاتی تجاویز کو بات چیت کےلئے بنیاد بنائے۔

ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں آج بھارتی فوج کی طرف سے احتجاجی طلبا پر فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔