Friday, 19 April 2024, 09:06:24 am
سندھ میں کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کے تحت آج سے مکمل لاک ڈاون
March 23, 2020

 سندھ میں کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کے تحت آج سے مکمل لاک ڈاون کیا جارہا ہے۔

 صوبائی حکومت نے لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد میں مدد کےلئے پاک فوج کو بھی طلب کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

 کراچی، حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نواب شاہ اور دوسرے شہروں میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

 تاہم کریانہ ،سبزی، گوشت، دودھ کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.