Thursday, 02 April 2020, 11:40:32 am

مزید خبریں

 
پنجاب ،کورونا وائرس پھیلاؤ روکنے کیلئے'' گھر رہیں،محفوظ رہیں'' موبائل آگہی مہم کا آغاز
March 23, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آج ''گھر رہیں ،محفوظ رہیں'' کے نام سے موبائل آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار ہزار ایک سو تیس سے زائد موٹرسائیکلز اور پانچ سو رکشے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس کے تحت بیماری سے متعلق حفاظتی اقدامات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔