Thursday, 02 April 2020, 10:51:29 am
پنجاب حکومت کا کورونا وائرس کے پیش نظر14دن کےجزوی لاک ڈاؤن کا اعلان
March 23, 2020

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر چودہ دن کے لئے تمام مارکیٹیں ، دکانیں ،پبلک ٹرانسپورٹ اور تفریحی مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پیر کو تیسرے پہر لاہور میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن کل صبح 9 بجے سے شروع ہو گا جو اگلے مہینے کی چھ تاریخ تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔