Tuesday, 16 April 2024, 07:04:27 pm
حلقہ این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخاب سےمتعلق حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا:شبلی فراز
February 23, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 75 کے حالیہ ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی درخواست پر اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ چیلنجوں کو قبول کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اگلے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام اُن عناصر کے عزائم سے واقف ہیں جو آئندہ سینٹ انتخابات میں کھلی رائے دہی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو فروغ دینے والے ہی خفیہ رائے دہی کے ذریعے سینٹ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.