پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔
وہ آج لاہور میں آئندہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروں کے ساتھ گفتگ کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اسمبلی ارکان کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔