Friday, 29 March 2024, 02:14:17 am
خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں: قطر
February 23, 2021

قطر کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد Al-Qahtani نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے بھی ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجودتھے۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،مختلف شعبوں میں تعاون اورافغانستان میں مصالحتی عمل میں سہولت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ دونوں ممالک شاندار،تاریخی، خوشگواراوربھائی چارے کے جذبے سے سرشارتعلقات ہیں جو ایک پائیدارشراکت داری میں بدل چکے ہیں۔معززمہمان نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترتعلقات کے لئے مل کرکام کرنے کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.