Friday, 29 March 2024, 01:11:00 pm
حکومت کی67ہزاروظائف کےلئے6 ارب 53کروڑروپےکی منظوری
February 23, 2021

حکومت نے جاری تعلیمی سال کے دوران ضرورت اورمیرٹ پرمبنی سٹرسٹھ ہزاروظائف کےلئے چھ ارب ترپن کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے لئے رہبرکمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ ایک لاکھ گیارہ ہزارچھ سوپچاسی انڈرگریجویٹ طلبہ نے سکالرشپ کے لئے آن لائن درخواستیں دیں جو گزشتہ سال تیس نومبرکوبندہوئیں۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے جاری تعلیمی سال کے لئے وظائف کی تقسیم کاعمل تیزکرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ نئے درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کاکام جاری ہے اورتوقع ہے ضمنی انتخاب کاعمل اس سال اپریل تک مکمل کرلیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.