Friday, 26 February 2021, 10:59:57 pm
عالمی برادری بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں خواتین پر تشددروکنے کیلئے کردارادا کرے:پاکستان
February 23, 2021

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف منظم تشدد کی روک تھام کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سمیت متعدد خود مختار کمشنوں، انسانی حقوق و سول سوسائٹی کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ نےبھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منظم تشدد اور بڑے پیمانے پر خواتین سے زیادتی کے واقعات کو اپنی رپورٹوں میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 1991ءمیں آج ہی کے دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دیہات کُنان اور پوش چورہ میں کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کے ہولناک واقعات اب بھی ہمارے لئے صدمے کاباعث ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمت دن عالمی برادری کی اجتماعی یادداشت پر بھی مسلسل ایک بدنما داغ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ذمہ داروں سے جوابدہی نہ ہونے اور متاثرین کو انصاف نہ ملنے کے باعث بھارت کو قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو جان بوجھ کر پامال کرنے کے حوالے سے حوصلہ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی ، تشدد، ناروا سلوک اور قتل و غارت کو مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشتگردی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019ءکے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے ان ریاستی سنگین جرائم کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.