Monday, 13 July 2020, 08:48:52 am
مسلح افواج نے امن کی بحالی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں:تجزیہ کار
February 23, 2020

تجزیہ کاروں نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کسی بیرونی ملک کی تعاون کے بغیر دہشتگردی کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور وہ افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن عمل کا حامی ہیں۔
(این این آر، وہاج بشیر)