Friday, 19 April 2024, 04:38:04 pm
کشمیری خواتین کا یومِ مزاحمت،بھارتی حکام نے کپواڑہ میں سخت پابندیاں عائد کر دیں
February 23, 2020

 مقبوضہ کشمیر میں، بھارتی حکام نے آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر ضلع کپواڑہ کے علاقےKunan Poshpora میں سخت پابندیاں لگادی ہیں تاکہ لوگوں کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر عصمت دری کے واقعات سے متاثرہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے سے روکا جاسکے۔

بھارتی فوجیوں نے 23فروری  1991 کی رات Kunan Poshpora میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران آٹھ سال کی بچیوں سے لےکر اسّی سال تک کی تقریباً سو خواتین کی عصمت دری کی۔

 حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اپنےالگ الگ بیانات میں وسیع پیمانے پر عصمت دری کے واقعات کی متاثرہ خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.