Thursday, 02 April 2020, 11:01:32 am

مزید خبریں

 
کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت منایا جارہا ہے
February 23, 2020

کنٹرول  لائن کی دونوں جانب آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت منایا جارہا ہے۔

یہ دن 2014 کے بعد سے ہرسال مقبوضہ کشمیر میںKunan اور پوش پورہ کے جڑواں دیہات میں بڑے پیمانے پر عصمت دری اور تشدد کے واقعات سے بچ جانے والی خواتین کی جدوجہد سے متاثر ہوکر منایا جاتا ہے۔

Kunan اورپوش پورہ کی خواتین کی 30 سال پر محیط جدوجہد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ادارہ جاتی اور منظم تشدد کے خلاف جاری تحریک کا حصہ ہے۔

اس دن کے حوالے سے سترہ سالہ لڑکی نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ہم تحریک آزادی میں اپنے مردوں کے ساتھ ہیں اور آزادی کے حصول تک نہیں رکیں گے۔