Friday, 29 March 2024, 12:46:32 am
بھارتی مسلمانوں کو متنازعہ شہریت ترمیمی قانون سے جلاوطنی کا خوف،فارن پالیسی
February 23, 2020

 ممتاز عالمی جریدے فارن پالیسی نے کہا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کو شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کےباعث جلا وطن کئے جانے کا خوف لاحق ہے۔

 جریدے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں پانچ سال تک کی عمر کے اڑتیس فیصد بچوں کے پاس کوئی باقاعدہ پیدائشی سرٹیفکیٹ  موجود نہیں ہے۔

 اگر وہ مسلمان ہیں اور ان کے خاندان والوں کے پاس عمومی دستاویزات مکمل نہیں ہیں تو انہیں پکڑ کر ملک بھر کے حراستی مراکز بھیج دیا جاتا ہے۔

 شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون پر نکتہ چینی کرتےہوئے ممتاز بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا  کہ جب حکومت اپنی ہی آبادی کے ایک طبقے کےخلاف کھلم کھلا کوئی اقدام کرتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی دہشت کی فضا سے دوسرے طبقات بھی محفوظ نہیں رہتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.