Saturday, 25 May 2019, 03:08:34 pm
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے سبی میں تاریخی سبی میلے کا افتتاح کیا
February 24, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے صوبے میں ترقیاتی عمل کے تسلسل کےلئے پرامن ماحول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 آج سبی میں تاریخی سبی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی پر ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کی سہولیات سمیت عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔